اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران متعدد پولنگ اسٹیشنز پر دھماکے رپورٹ کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکوں کے بعد ووٹ ڈالنے کے لیے قطاروں میں کھڑے عوام میں افراتفری مچ گئی اور انہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بجائے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی۔
افغان حکام کے مطابق پہلا دھماکہ انٹیلی جنس آفیسر کی گاڑی کے نیچے لگے بم پھٹنے سے ہوا جب کہ دوسرا دھماکہ قره باغ پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوا تاہم دھماکوں میں کسی جانی نقصان کی اطاع موصول نہیں ہوئی۔
.......
/169